Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2021

منگھوپیر: کئی زمانے، کئی کتھائیں۔۔۔!

  اگر کوئی صاحب مجھ سے پوچھیں کہ آپ کی نظر میں زندگی کیا ہے؟ اور اس پوچھے گئے سوال کے جواب میں اگر میں کہوں کہ ’جنم لینا، جوانی کے چند شاندار برس گزارنا اور بوڑھا ہوکر مرجانا، بس اور کیا ہے؟‘ تو میرے کئی غلط جوابوں میں سے ایک یہ بھی غلط جواب ہی ہوگا۔ میں اس جواب سے اپنے اطراف میں پھیلی ہوئی ایک وسیع دنیا کو نظر انداز کر رہا ہوں۔ میں فطرت کی خوبصورتی، لوگوں کے ذہنوں کا بنا ہوا وہ شاہکار ادب نظر انداز کررہا ہوں جس میں ان کی تمنائیں اور ان کے ارتقائی ڈر اور خوف بستے ہیں۔ میں گزرے زمانوں کے ان مقامات کو بھی یقیناً بھول رہا ہوں جن کے وجود میں ہزاروں برسوں کی تاریخ ایک جادوئی سحر کی دھند میں لپٹی ہوئی ہے۔ اگر ہم ان گزرے وقتوں سے اپنا رشتہ نہیں رکھیں گے تو کل جب یہ آپ کا انتظار کرکے تھک جائیں گے اور جب یہ آپ سے اپنا رشتہ توڑ لیں گے تب بڑی مشکل ہوگی کہ ایک درخت تب ہی شاندار رہتا ہے جب اس کے وجود سے گھنی اور ہری ڈالیاں اگتی ہیں۔ جب وہ نہیں اگیں گی تو ٹنڈ منڈ درخت رہ جاتا ہے جس پر 2 پل کوا بھی بیٹھنے کا نہیں سوچتا اور یقیناً میں کبھی بھی ٹنڈ منڈ درخت بننا نہیں چاہوں گا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب پاکستا